برطانیہ پاکستان کو اہم دوست سمجھتا ہے،پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات برطانوی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے، برطانوی وزیر برائے ایشیاءو پیسفک مارک فیلڈ

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ آفس میں وزیر برائے ایشیاءو پیسفک مارک فیلڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو اہم دوست سمجھتا ہے،پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات برطانوی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں جبکہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار ناگزیر ہے۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز لندن …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ آفس میں وزیر برائے ایشیاءو پیسفک مارک فیلڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو اہم دوست سمجھتا ہے،پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات برطانوی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں جبکہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار ناگزیر ہے۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کے موقع پر کہیں۔قبل ازیں پاکستانی ہائی کمشنر کیساتھ بات چیت کے دوران پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میںدو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔مارک فیلڈ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں ہائی کمشنر سید ابن عباس کے کردار کو سراہا۔ ہائی کمشنر سید ابن عباس نے دوستانہ خیر سگالی جذبات اور مصورفیات کے باوجود انکے اعزاز میں ظہرانے پر برطانوی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔