پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کل بروز جمعہ مورخہ 13 جولائی کو اپنے وطن واپس آ رہے ہیں جن کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور اپنے قائد کے استقبال کے لیے لاکھوں لوگ لاہور ائیرپورٹ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کل بروز جمعہ مورخہ 13 جولائی کو اپنے وطن واپس آ رہے ہیں جن کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور اپنے قائد کے استقبال کے لیے لاکھوں لوگ لاہور ائیرپورٹ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف تین مرتبہ ملک کے منتخب وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے وہ اپنی شدید علیل بیگم کو اللہ کے آسرے چھوڑ کر پاکستان میں اقتدار کے مزے لوٹنے نہیں بلکہ جیل جانے کے لیے آ رہے ہیں اور اس ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے آ رہے ہیں جہاں وہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کا انتہائی اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں ہارون بلور سمیت کئی پاکستانی شہید ہو گئے جو انتہائی افسوسناک ہے جس کا دلی دکھ بھی ہے اور اس کے انتخابی مہم پر بھی بڑے منفی اثرات مرتب ہوں گے لیکن جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی کا بہت بڑا مسئلہ ایک دفعہ پھر سامنے آیا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں اور نگران حکومتیں مل کر تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنائیں گی اور ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا گو بھی ہیں۔