اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) نگران صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، پنجاب میں کارروائیاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے …
نگران صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) نگران صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی مخصوص سیاسی جماعت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، پنجاب میں کارروائیاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں واضح ہدایات موجود ہیں اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ان ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کارروائیاں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کی جا رہی ہیں اور پولیس ان کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پنجاب میں اب تک 350خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔








