وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک بلور ہاﺅس گئے اور ممتاز سیاستدان حاجی غلام احمد بلور اور الیاس احمد بلور سے ان کے بھتیجے بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کی، پشاور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کااظہار

عام انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروں بالخصوص سیاسی قیادت کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحہ سے بچا جا سکے، وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کو ملاقات کے دوران ہدایات وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک بلور ہاﺅس گئے اور ممتاز سیاستدان حاجی غلام احمد بلور اور الیاس احمد بلور …

عام انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروں بالخصوص سیاسی قیادت کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحہ سے بچا جا سکے، وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کو ملاقات کے دوران ہدایات
وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک بلور ہاﺅس گئے اور ممتاز سیاستدان حاجی غلام احمد بلور اور الیاس احمد بلور سے ان کے بھتیجے بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کی، پشاور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کااظہار

پشاور ۔ 12 جولائی (اے پی پی) نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ہدایت کی ہے کہ عام انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروں بالخصوص سیاسی قیادت کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحہ سے بچا جا سکے۔ وزیراعظم نے جمعرات کو یہ ہدایات خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کے ساتھ یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران دیں۔ وزیر داخلہ محمد اعظم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے پشاور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کااظہار کیا۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی جلسہ پر حملے کے نتیجہ میں 22 افراد کے جاں بحق ہونے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس واقعہ پر اے این پی کے رہنما پی کے 78 سے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور بھی جاں بحق ہوئے اور 60 سے دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر اعظم کو حالیہ خود کش حملے کے پیش نظر انتخابی امیدواروں اور اعلیٰ سیاسی قیادت کی سیکورٹی کے حوالے سے نگران صوبائی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس المناک خود کش حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک بلور ہاﺅس گئے اور ممتاز سیاستدان حاجی غلام احمد بلور اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور سے ان کے بھتیجے بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کی۔ بلور برادران نے وزیراعظم کے بلور ہاﺅس پہنچنے پر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دوست محمد خان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔