اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیخ محمد یوسف نے ہدایت کی ہے کہ کم رقبہ پر جنگلات والے صوبوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے اورپاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت مون سون 2018ءکی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں بین الوزارتی اجلاس میں کی جو ان کی صدارت میں …
شیخ محمد یوسف کی زیرصدارت مون سون 2018ءکی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں بین الوزارتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیخ محمد یوسف نے ہدایت کی ہے کہ کم رقبہ پر جنگلات والے صوبوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے اورپاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت مون سون 2018ءکی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں بین الوزارتی اجلاس میں کی جو ان کی صدارت میں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں منعقد ہوا۔ نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے اجلا س کے تمام شرکاءکو بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی زیادہ سے زیادہ شجرکاری کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی اور ہمیں کم جنگلات والے صوبوں پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ہمیں کم رقبے پر جنگلات رکھنے والے صوبوں میں جنگلات میں اضافہ کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور ہمیں شجرکاری کی مہم میں طلباءاور اداروں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ اجلاس کے شرکاءنے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی اور 2018 کے موسم بہار کی شجرکاری مہم میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔








