اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ کی جانب سے دو بڑے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 4جولائی کے فیصلے کے تناظر میں جمعرات کو دیامربھاشا ، مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈا /دیا مربھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کی۔ اجلاس میں 4جولائی کے فیصلے میں سپریم کورٹ …
لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی زیر صدارت دیامربھاشا، مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس، دونوں ڈیمز کے لئے 5 ذیلی کمیٹیوں کے قیام کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) سپریم کورٹ کی جانب سے دو بڑے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 4جولائی کے فیصلے کے تناظر میں جمعرات کو دیامربھاشا ، مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈا /دیا مربھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کی۔ اجلاس میں 4جولائی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کئے گئے ارکان بشمول ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ) فنانس ڈویژن ، جوائنٹ سیکرٹری (واٹر) وزارتِ آبی وسائل ، جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس ، سینئر چیف (واٹر) پلاننگ ڈویژن ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) خیبر پختونخوا شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک اور سابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود سمیت عملدرآمد کمیٹی کی جانب سے18دیگر منتخب ارکان (Co-opted) نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین دیا مربھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی /واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کی بدولت عملدرآمد کمیٹی کو یہ موقع ملا ہے کہ وہ ملک کو پانی کے بحران سے نکالنے کے قومی فریضہ میں سرگرمی سے حصہ لیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عملدرآمد کمیٹی کے ارکان دیا مربھاشااور مہمند ڈیمز کی بروقت تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ا








