چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بنوں میں بم دھما کہ کی شدید مذمت دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، صادق سنجرانی اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بنوں میں بم دھما کہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بنوں میں بم دھما کہ کی شدید مذمت
دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، صادق سنجرانی
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بنوں میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گرد ملک کی ترقی ، خوشحالی اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقاءاور ملک کی ترقی کےلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے بنوں دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔ دریں اثناء ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اورقائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرشیری رحمان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے ۔








