نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو سیکورٹی خدشات ہیں لیکن ہارون بلور کو سیکورٹی کا کوئی تھریٹ نہیں تھا، امن و امان کے لئے نگران حکومت صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں عام انتخابات 2018ءکے آزادانہ، شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے ظاہر ہونے والے …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو سیکورٹی خدشات ہیں لیکن ہارون بلور کو سیکورٹی کا کوئی تھریٹ نہیں تھا، امن و امان کے لئے نگران حکومت صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں عام انتخابات 2018ءکے آزادانہ، شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے ظاہر ہونے والے خدشات کے بارے میں حکومتی جواب دیتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ 10 جولائی کو اے این پی کے ایک امیدوار پر خودکش حملہ ہوا، اس وقت 40 سے 45 اے این پی کے کارکن موجود تھے، جب ہارون بلور آئے اور کارکنوں نے آتش بازی شروع کی، اس کے بعد مزید کارکن وہاں جمع ہو گئے، جونہی ہارون بلور پہنچے تو خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید ہوئے، ان کے گن مین سمیت 75 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت سے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔