اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بنوں میں سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر ہونے والے بم دھماکے کی بھرپور مذمت کی اوراس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو …
صدر مملکت ممنون حسین کی سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر بم دھماکے کی بھرپور مذمت ، حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بنوں میں سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر ہونے والے بم دھماکے کی بھرپور مذمت کی اوراس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔








