نگران وفاقی وزیر برائے میری ٹائم آفئیرو امور خارجہ عبداللہ حسین ہارون کی زیر صدارت کے پی ٹی میں اہم اجلاس بندرگاہ کی کارگردگی اور بڑی لاگت کے حامل منصوبوں کو سراہا کراچی ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برآئے میری ٹائم آفیئرو امور خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں کے پی ٹی کے منصوبے زیر …
نگران وفاقی وزیر برائے میری ٹائم آفئیرو امور خارجہ عبداللہ حسین ہارون کی زیر صدارت کے پی ٹی میں اہم اجلاس

مزید خبریں
نگران وفاقی وزیر برائے میری ٹائم آفئیرو امور خارجہ عبداللہ حسین ہارون کی زیر صدارت کے پی ٹی میں اہم اجلاس
بندرگاہ کی کارگردگی اور بڑی لاگت کے حامل منصوبوں کو سراہا
کراچی ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برآئے میری ٹائم آفیئرو امور خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے جمعہ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں کے پی ٹی کے منصوبے زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ریئر ایڈمرل جمیل اختر چیئرمین کے پی ٹی، ٹرسٹیز کے پی ٹی اور کے پی ٹی کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے ادارے کے انفراسٹرکچر اورتکمیل پزیر منصوبوں بشمول مستقبل کے منصوبوں جن میںکے پی ٹی سے دھابےجی تک شٹل فریٹ ٹرین ، کیمیکل اور ایڈیبل آئیل ٹرمینل، کارگو ویلیج اور انڈسٹریل پارک، وغیرہ شامل ہیں پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیرنے خصوصی طور پر نئے منصوبوں میں شامل کے پی ٹی سے دھابےجی تک شٹل فریٹ ٹرین سروس میں دلچسپی لی۔ ریئر ایڈمرل جمیل اختر، چئیرمین کے پی ٹی، نے مزیدتفصیلات بتاتے ہوئے کے پی ٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر برآئے میری ٹائم آفیئرو امور خارجہ عبد اللہ حسین ہارون کو مزید بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے موجودہ مالی سال میں54ملین ٹن کارگو ہینڈل کیاجو کہ اگلے چند سالوں میں75ملین ٹن کو بھی انشاءاللہ عبورکر لے گا اور اس میںساﺅتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کی3.1 ملین کنٹینر زکی سالانہ ہینڈلنگ کا سنگ میل کردار ہوگا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر، چیئرمین کے پی ٹی اور ٹرسٹیز کے پی ٹی نے کارگو ہینڈلنگ، ڈریجنگ ورکس اور منصوبوں کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبد اللہ حسین ہارون نے کام کی رفتار اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کار اظہار کر تے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔ اختتامی مراحل میں ساﺅتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا۔








