وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی مستونگ میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔