نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے لاہور ائیرپورٹ آمد پر ان کی گرفتاری کے بارے میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے …

نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے لاہور ائیرپورٹ آمد پر ان کی گرفتاری کے بارے میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن سے لاہور ائیرپورٹ آمد پر ان کی گرفتاری کے بارے میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کی صورت میں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے طیارے کو کسی اور ہوائی اڈے پر بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے نگراں حکومت نے حفاظتی اقدامات بھی کر رکھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد انہیں راولپنڈی جیل میں منتقل کر دیا جائے گا۔