نیو یارک ۔ 2 جولائی (اے پی پی) برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے خدشات میں کمی کے تناظر میں عالمی مارکیٹوں کے سٹاکس میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ یہ سینٹرل بینکوں کی طرف سے مزید تیزی آنے کی توقعات کے اظہار سے ممکن ہوا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پیرس ،لندن ، اور فرینکفرٹ کی ایکوایٹی مار کیٹوں میں چوتھے روزبھی تقریبا ایک فی …
برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے خدشات میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹوں کے سٹاکس میں اضافہ جاری رہا
نیو یارک ۔ 2 جولائی (اے پی پی) برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے خدشات میں کمی کے تناظر میں عالمی مارکیٹوں کے سٹاکس میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ یہ سینٹرل بینکوں کی طرف سے مزید تیزی آنے کی توقعات کے اظہار سے ممکن ہوا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پیرس ،لندن ، اور فرینکفرٹ کی ایکوایٹی مار کیٹوں میں چوتھے روزبھی تقریبا ایک فی صد اضافہ ہواجبکہ امریکی سٹاکس چوتھے روز بھی بڑھتے رہے ۔









