اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر مئی تک کے عرصے میں برقی پنکھوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس عرصے کے دوران 2.364 ملین یونٹ برقی پنکھوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ …
گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں پنکھوں کی پیداوار میں 7.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر مئی تک کے عرصے میں برقی پنکھوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس عرصے کے دوران 2.364 ملین یونٹ برقی پنکھوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7.04 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے گیارہ مہینوں میں ملک میں 2.209 ملین یونٹ برقی پنکھوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ اس عرصے کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار یونٹ پنکھوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 9.57 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک سے 15 لاکھ 26 یونٹ پنکھوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔









