گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات میں 24.28 فیصد اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات میں 24.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں پاکستان نے سونے کی درآمدات پر20.713 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 24.28فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے سونے کی درآمدات پر16.667 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مقداری لحاظ …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سونے کی درآمدات میں 24.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءمیں پاکستان نے سونے کی درآمدات پر20.713 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 24.28فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے سونے کی درآمدات پر16.667 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس عرصہ کے دوران 509کلوگرام سوناکی درآمدات ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2016-17ءمیں 440 کلوگرام سونا کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔جون 2018ءکے دوران سونا کی درآمدات میں 86.70فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔