اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 19.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 847.6 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران درآمدات کاحجم 709.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے …
موبائل فونز کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 19.44 فیصد اضافہ ہوا ، پی بی ایس
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 19.44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 847.6 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران درآمدات کاحجم 709.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 19 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









