چاول کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 26.78 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال2017-18ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 26.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات 2.07 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات سے 1.6 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس …

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال2017-18ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 26.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات 2.07 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات سے 1.6 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 0.47 ارب ڈالر یقنی 26.78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔