پی ایم ای ایکس میں5.380بلین روپے کے سودے طے

کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,583 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.380 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,646 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.690 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام …

کراچی ۔ 24 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,583 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.380 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,646 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.690 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.267 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 895.147 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 505.928 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 426.870 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت181.862 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 134.943ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت114.020 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 85.819 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت39.979 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 38.164 ملین روپے رہی۔