مالی سال2017-18ءکی پہلی ششماہی میں ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مالی سال2017-18ءکی پہلی ششماہی میں جنوری تا جون کے دوران ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 16 فیصد جبکہ یوریا کھاد کی فروخت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹارس سیکورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 2.73 ملین ٹن یوریا جبکہ 0.68 ملین ٹن ڈی اے پی کھاد فروخت کی گئی۔ رپورٹ کے …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مالی سال2017-18ءکی پہلی ششماہی میں جنوری تا جون کے دوران ڈی اے پی کھاد کی فروخت میں 16 فیصد جبکہ یوریا کھاد کی فروخت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹارس سیکورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 2.73 ملین ٹن یوریا جبکہ 0.68 ملین ٹن ڈی اے پی کھاد فروخت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جون کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 23 فیصد اضافہ سے فروخت کا حجم 0.61 ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ ڈی اے پی کھاد کی فروخت جون میں70 فیصد کے اضافہ سے 0.19 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔