اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 35 فیصدکمی ہوئی ہے، جنوری تا جون 2018ءکے دوران کمپنی نے 1.297 ارب روپے کا منافع کمایا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 15.77 روپے تک کم ہوگئی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے تجزیہ کار سید دانیال عادل نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال …
مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 35 فیصدکمی
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 35 فیصدکمی ہوئی ہے، جنوری تا جون 2018ءکے دوران کمپنی نے 1.297 ارب روپے کا منافع کمایا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 15.77 روپے تک کم ہوگئی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے تجزیہ کار سید دانیال عادل نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 15.563 ارب روپے کے اضافہ سے حجم سال 2017ءکے اسی عرصہ کی فروخت 46.828 ارب روپے کے مقابلہ میں 62.391 ارب روپے تک پہنچ گیا تاہم کاروباری حجم میں مجموعی طور پر اضافہ کے باوجود منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









