امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔26 جولائی(اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے تاہم امریکا یورپ تجارتی غیر یقینی کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1231.56 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 6.30 ڈالر (0.5 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1231.80 …

نیویارک۔26 جولائی(اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے تاہم امریکا یورپ تجارتی غیر یقینی کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1231.56 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 6.30 ڈالر (0.5 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1231.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد بڑھ کر 1233.57 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1232.40 ڈالرفی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1226.19 ڈالرفی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1226.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔