اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے اختتام پر ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے 2.32 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادو وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب …
گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے اختتام پر ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے 2.32 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے اختتام پر ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے 2.32 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کے اعدادو وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منتقل کئے گئے منافع جات کی شرح میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 2.32 ارب ڈالر کے منافع جات اور ڈیوڈنڈز وغیرہ کی منتقلی کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران 2.11 ارب ڈالر کے منافع جات کی منتقلی ہوئی تھی۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2017-18کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے 210 ملین ڈالر کے زائد منافع جات منتقل کئے گئے ہیں۔








