پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,598 کی سطح پر بند

کراچی ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,598 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.259 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد7,484رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.932 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں …

کراچی ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,598 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.259 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد7,484رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.932 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.613 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 990.679 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 827.589 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت326.735 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت230.627 ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت132.802 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 94.687 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت66.969 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 39.262 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.679 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی9 لاٹس کا سودا ہوا جس کی مالیت 5.072 ملین روپے رہی۔