مصر میں عالمی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اوراداروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں

اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ ) نے مصر میں عالمی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اوراداروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق نمائش میں ٹیکسٹائل اینڈ ایپریل، سرجیکل آلات، فارماسوٹیکل، لیدر وسپورٹس سامان، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، چاول، گوشت، سی فوڈ، الیکٹرانکس اورٹینٹ و کینوس مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔دوروزہ نمائش 14ستمبر سے شروع ہوگی۔