ڈمبولا ۔ 29جولائی (اے پی پی) کگیسوربادا اور تبریز شمسی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، جنوبی افریقہ نے 194 رنز کا ہدف 31 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جے پی ڈومینی نے 53 رنز کی ناقابل …
ربادا اور شمسی کی عمدہ باﺅلنگ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ڈمبولا ۔ 29جولائی (اے پی پی) کگیسوربادا اور تبریز شمسی کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، جنوبی افریقہ نے 194 رنز کا ہدف 31 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جے پی ڈومینی نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ربادا اور شمسی نے 4، 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، کوسل پریرا کی 81 رنز کی دلکش اننگز رائیگاں گئی۔ تبریز شمسی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









