قومی معیشت کی ترقی کی شرح میں ایک پوائنٹ کے اضافہ سے روز گار کے دو لاکھ نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔30 جولائی(اے پی پی)پاکستان میں روزگار کی فراہمی کے لئے سالانہ 1.3 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ قومی معیشت کی ترقی کی شرح میں ایک پوائنٹ کے اضافہ کے لئے روز گار کے 0.2 ملین نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کے خاتمہ اور ضرورت کے مطابق روزگار کے نئے مواقع پیدا …

اسلام آباد ۔30 جولائی(اے پی پی)پاکستان میں روزگار کی فراہمی کے لئے سالانہ 1.3 ملین روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ قومی معیشت کی ترقی کی شرح میں ایک پوائنٹ کے اضافہ کے لئے روز گار کے 0.2 ملین نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کے خاتمہ اور ضرورت کے مطابق روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے قومی معیشت کی سالانہ شرح نمو 6.6 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔