کولمبو ۔ 30جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پروٹیز نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ …
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا، پروٹیز کو آئی لینڈرز کے خلاف 1-0 کی برتری
کولمبو ۔ 30جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) بدھ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پروٹیز نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ اس سے قبل پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے ہاتھوں 2-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، پروٹیز بلے باز سری لنکن سپنرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور اب ون ڈے سیریز میں ان کا امتحان ہے ۔









