بی سیٹری ۔ 30جولائی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو بی سیٹری میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے مہمان بنگال ٹائیگرز کو 2-0 سے شکست فاش …
ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (آج)آمنے سامنے ہوں گی
بی سیٹری ۔ 30جولائی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو بی سیٹری میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے مہمان بنگال ٹائیگرز کو 2-0 سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا تاہم ون ڈے سیریز میں مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے کالی آندھی کو 2-1 سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکا لیا، اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کیلئے جنگ ہو گی، دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹونٹی سیریز میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔









