اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نان ٹیکسٹائل گروپ کی ملکی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر نان ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 9.69 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل گروپ کی روائتی قومی برآمدات میں 8.67 فیصد کا …
نان ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میںگزشتہ مالی سال کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نان ٹیکسٹائل گروپ کی ملکی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر نان ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 9.69 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل گروپ کی روائتی قومی برآمدات میں 8.67 فیصد کا اضافہ ہوا اور مالی سال کے اختتام پر برآمدات کا حجم 13.53 ارب ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران نان ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 22 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 8.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








