خیموں اور ترپالوں کی قومی برآمدات میں گذشتہ سال کے دوران 42.9 فیصد کمی ہوئی، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران خیموں اور ترپالوں کی قومی برآمدات میں 42.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران خیموں اور ترپالوں کی برآمدات کا حجم 5.4 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران برآمدات سے 9.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس …

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران خیموں اور ترپالوں کی قومی برآمدات میں 42.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران خیموں اور ترپالوں کی برآمدات کا حجم 5.4 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران برآمدات سے 9.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران خیموں اور ترپالوں کی ملکی برآمدات میں 4.1 ملین ڈالر یعنی 42.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔