اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) مالی سال 2017-18 ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران چین کوپاکستانی برآمدات میں 7.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2017 ء سے مئی 2018ءتک پاکستان سے چین کوبرآمدات کا حجم 1.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان سے چین کو برآمدات کا …
چین کوپاکستانی برآمدات میں 7.3 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) مالی سال 2017-18 ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران چین کوپاکستانی برآمدات میں 7.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2017 ء سے مئی 2018ءتک پاکستان سے چین کوبرآمدات کا حجم 1.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان سے چین کو برآمدات کا حجم 1.5 ارب ڈالر رہا تھا۔اسی طرح چین سے درآمدات میں 11.8 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2017 ءسے مئی2018 ئکے دوران پاکستان نے چین سے درآمدات پر 9.3 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا۔ مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ میں چین سے درآمدات پر 8.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مئی 2018ءمیں سب سے زیادہ برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔








