پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کے 125 ویں یوم ولادت کے موقع پر انھیں خراج عقیدت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کے 125 ویں یوم ولادت کے موقع پر انھیں خراج عقیدت مادر ملت کا تحریک پاکستان کے دوران لازوال کردار مینارہ نور بنا، وہ برصغیر کی مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ تھیں،عمران خان اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کے 125 ویں یوم ولادت کے موقع …

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کے 125 ویں یوم ولادت کے موقع پر انھیں خراج عقیدت
مادر ملت کا تحریک پاکستان کے دوران لازوال کردار مینارہ نور بنا، وہ برصغیر کی مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ تھیں،عمران خان

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کے 125 ویں یوم ولادت کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر ملت کا تحریک پاکستان کے دوران لازوال کردار مینارہ نور بنا، وہ برصغیر کی مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ تھیں۔ منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ راست بازی، اصولوں سے محبت اور نصب العین سے لگاو¿ مادرِ ملت کی شخصیت کے بنیادی ستون تھے۔ پاک و ہند میں خواتین کو سیاست کے میدان میں تحریک دلانے میں انھوں نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔عمران خان نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد جمہوریت کی بقاءو سلامتی کی ملک گیر تحریک میں بھی مادر ملت صف اول کی سپاہی بنیں۔ انہوں نے کہاکہ رب العزت سے مادر ملت کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔