روسی کوہ پیما کو بچانے کیلئے جرا¿ت مندانہ ریسکیو آپریشن پاک آرمی پائلٹوں کے عزم، تجربے، تربیت اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی کوہ پیما کو بچانے کیلئے جرا¿ت مندانہ ریسکیو آپریشن پاک آرمی ایویشن پائلٹوں کے عزم، تجربے، تربیت اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے جنہوں نے انتہائی نامساعت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کوہ پیما کو بچا لیا۔ الیگزنڈر گوکوف گلگت بلتستان میں 20 ہزار 650 فٹ بلند لاتوک۔ ٰI چوٹی سر کرنے کی مہم پر …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی کوہ پیما کو بچانے کیلئے جرا¿ت مندانہ ریسکیو آپریشن پاک آرمی ایویشن پائلٹوں کے عزم، تجربے، تربیت اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے جنہوں نے انتہائی نامساعت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کوہ پیما کو بچا لیا۔ الیگزنڈر گوکوف گلگت بلتستان میں 20 ہزار 650 فٹ بلند لاتوک۔ ٰI چوٹی سر کرنے کی مہم پر تھے جہاں وہ 25 جولائی سے بیافو گلیشیئر میں پھنس گئے تھے۔ دوسری جانب رشین ماونٹیرنگ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مسلسل دو روز اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال کر 20 ہزار فٹ کی بلندی پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے پاک آرمی کی پانچویں ایویشن ہائی الٹیچیوڈ سکواڈرن کے پائلٹوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں بھی پاک آرمی ایویشن نے 19 ہزار فٹ کی بلندی پر پھنسے دو برطانوی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کیا تھا۔