وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر سے اٹلی کے سفیر سٹافانو پونٹکورو نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات انتہائی مضبوط ،گہرے اورمختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی ہیں۔انہوں نے ثقافت اور معلومات کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ثقافتی …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر سے اٹلی کے سفیر سٹافانو پونٹکورو نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات انتہائی مضبوط ،گہرے اورمختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی ہیں۔انہوں نے ثقافت اور معلومات کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ثقافتی تبادلے اور دونوں ممالک کے عوام میں رابطے بڑھانے سے ایک دوسرے کے اقدار کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ پاکستان میں فعال جمہوریت ہے، میڈیا آزاد اور اظہار رائے کی مکمل آزادی آئین کے مطابق حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو بروقت ،صاف ،شفاف انتخابات کے انعقاد کے بعد جہموریت کا تسلسل برقرار ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ منتخب حکومت ملک کے اداروں کو مضبوط اور طاقتور بنائے گی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،میڈیا ،معلومات ،ثقافت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اطالوی سفیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر نے اطالوی سفیر کی توانائی کے شعبے میں تعاون کا خیر مقدم کیا ۔