اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حلقہ این اے 60 میںانتخاب کے التواءکے خلاف دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے اور عمران خان ہی ایک ایسی شخصیت ہیں جو یہ تبدیلی لا سکتی ہے، قوم نے عمران خان کوکرپشن کے …
، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حلقہ این اے 60 میںانتخاب کے التواءکے خلاف دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے اور عمران خان ہی ایک ایسی شخصیت ہیں جو یہ تبدیلی لا سکتی ہے، قوم نے عمران خان کوکرپشن کے خلاف ایک عظیم مینڈیٹ دیا ہے، جو لوگ دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں ان کی عادت ہی رونا ہے، ان کے مقدر میں اب رونا لکھا گیا ہے، آج پاکستان کی کرنسی کی قدر بہتر ہورہی ہے، سٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں بہتری آئی ہے اور سونے کی قیمت کم ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اور عمران خان کا روزگار کے ایک کروڑ مواقع فراہم کرنے کا وعدہ ایک بڑا ٹارگٹ ہے۔








