چین کے تعمیراتی ہیوی مشینری تیار کرنے والے گروپ کا پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو توسیع دینے کا منصوبہ ،

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چین کے تعمیراتی ہیوی مشینری تیار کرنے والے SANY گروپ نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے باعث چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت چلنے والے منصوبوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ SANY گروپ کے صدر ژیانگ وین بو نے گزشتہ شب یہاں SANY گروپ کی جانب …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چین کے تعمیراتی ہیوی مشینری تیار کرنے والے SANY گروپ نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے باعث چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت چلنے والے منصوبوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ SANY گروپ کے صدر ژیانگ وین بو نے گزشتہ شب یہاں SANY گروپ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں اپنی سرمایہ کاری میں توسیع کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں کیلئے بہترین خدمات اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ SANY چین کی سب سے بڑی ہیوی مشینری تیار کرنے والی کمپنی ہے جو ونڈ ٹربائنز، کنکریٹ مشینری، ہائیڈرالک ایکسیویٹرز، ہوئسٹنگ مشینری، پلنگ مشینری، روڈ مشینری، مائننگ مشینری اور پٹرولیم ڈرلنگ مشینری تیار کرتی ہے۔ ا