اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر بننے والے رہنما حکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں موجود ہیں …
پاکستان تحریک انصاف کے وزرا حکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر بننے والے رہنما حکومتی گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے زیادہ تر لوگوں کے پاس اپنی گاڑیاں موجود ہیں اور ہم سب نے رضاکارانہ طور پر کہا ہے کہ ہم حکومتی عہدے ملنے کے بعد بھی اپنی گاڑیاں ہی استعمال کریں گے اور حکومتی گاڑیاں نہیں لیں گے کیونکہ اس سے قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے جو پی ٹی آئی نہیں ڈالنا چاہتی اور اپنے قائد کے اعلان کے مطابق ہم سب سادگی اختیار کریں گے۔








