بحیرہ روم اور یورپی ممالک میں بیرون ملک تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے گائیڈڈ میزائل فریگیٹ پی این ایس اصلت کا روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرز برگ کا دورہ

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) بحیرہ روم اور یورپی ممالک میں بیرون ملک تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے گائیڈڈ میزائل فریگیٹ پی این ایس اصلت جس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود تھا، نے روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرز برگ کا دورہ کیا۔ قبل ازیں پی این ایس اصلت نے اردن کی بندرگاہ اقابہ، الجیریا کی بندرگاہ الجائرز اور برطانیہ کی بندرگاہ پورٹس ماﺅتھ کا دورہ کیا …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) بحیرہ روم اور یورپی ممالک میں بیرون ملک تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے گائیڈڈ میزائل فریگیٹ پی این ایس اصلت جس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود تھا، نے روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرز برگ کا دورہ کیا۔ قبل ازیں پی این ایس اصلت نے اردن کی بندرگاہ اقابہ، الجیریا کی بندرگاہ الجائرز اور برطانیہ کی بندرگاہ پورٹس ماﺅتھ کا دورہ کیا تھا۔ بحیرہ بالٹک کا یہ سفر پاکستا ن اور رشین فیڈریشن کےلئے سٹرٹیجک اہمیت رکھتا ہے اور یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ ملک کی آزادی سے ابھی تک پی این ایس اصلت پاک بحریہ کا پہلا جہاز ہے جس نے بحیرہ بالٹک کے پانیوں میں سفر کیا۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ آمد پر پاکستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی، لینن گراڈنیول بیس کے ڈپٹی ہیڈ، انٹرنیشنل ملٹری کوآپریشن اور ڈیپارٹمنٹ آف ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے ہیڈ، لینن گراڈ نیول بیس کے رابطہ آفیسر اور رشین فیڈریشن نیوی کے آفیسرز نے جہاز کا استقبال کیا۔