اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فراہم کئے جانے والے فوری ریلیف کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی۔ …
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس، حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے بارے تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فراہم کئے جانے والے فوری ریلیف کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کے حوالہ سے بھی بات چیت ہوئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ایوان صدر میں سادہ اور پروقار تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔








