برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، دونوں سربراہان کا پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ سے جاری …
برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

مزید خبریں
برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، دونوں سربراہان کا پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے بدھ کو ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں دونوں سربراہان نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈمرل ایڈمیر سوبرینو نے پاک فضائیہ کے اہلکاروںکی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں فریقین نے دونوں دوست ممالک کے مابین موجودہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔








