اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا یہ صرف عمران خان ہی جانتے ہیں، مرکز میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کے بالکل قریب ہیں جبکہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی …
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا یہ صرف عمران خان ہی جانتے ہیں، مرکز میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کے بالکل قریب ہیں جبکہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سازی میں کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومتوں کی غیر موثر پالیسیوں کی بدولت ملک و قوم کا کافی نقصان ہو چکا ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت کے دوران موثروکارآمد پالیسیاں اپنائے گی تاکہ ملک و قوم کو فائدہ ہو اور عوامی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں بھی شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب ایک سادہ سی پروقار تقریب ہو گی جس میں کسی بھی غیر ملکی لیڈر کو نہیں بلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بآسانی حکومت بنا لے گی، پنجاب میں 130 نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی سب سے آگے ہے جبکہ منتخب ہونے والے 19 آزادا میدوار بھی پی ٹی آئی جوائن کر چکے ہیں۔








