آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ جمعرات کی صبح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔