واشنگٹن۔06 اگست(اے پی پی) راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ڈائریکٹر یوجینی لاپائری نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا کے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے فیصلے پر مایوسی ہوئی کیونکہ مداح انہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب تھے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی۔ شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور ریکارڈ 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز ذاتی وجوہات کی بناءپر راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو …
سرینا ولیمز کی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، یوجینی لاپائری

مزید خبریں
واشنگٹن۔06 اگست(اے پی پی) راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ڈائریکٹر یوجینی لاپائری نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا کے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے فیصلے پر مایوسی ہوئی کیونکہ مداح انہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب تھے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی۔ شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور ریکارڈ 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز ذاتی وجوہات کی بناءپر راجرز کپ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ ایونٹ کا آغاز ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ سرینا کو گزشتہ ہفتے سلیکون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پہلے راﺅنڈ میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔








