قومی انٹر ریجنل انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) ہوگا

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجنل انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل ) منگل سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں فاٹا کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا۔ مرغزار گراو¿نڈ، اسلام آباد میں کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی انٹر ریجنل انڈر۔19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل ) منگل سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں فاٹا کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا۔ مرغزار گراو¿نڈ، اسلام آباد میں کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کے آر ایل گراو¿نڈ میں کراچی وائٹس اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔