صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا ” آئینی اصلاحات 2018“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عبوری ایکٹ1974 میں تیرہویںترمیم آزاد کشمیر کے لوگوں کی اُمنگوں اور خواہشات کی عکاسی کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ” آئینی اصلاحات 2018“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عبوری ایکٹ1974 میں تیرہویںترمیم آزاد کشمیر کے لوگوں کی اُمنگوں اور خواہشات کی عکاسی کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ” آئینی اصلاحات 2018“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر مسعود خان نے اپنے خطاب میں مسٹ کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمان کا آئینی اصلاحات2018 کے موضوع پر یک روزہ سیمینار منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ 13ویں ترمیم ریاست آزاد جموں و کشمیر کو با اختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے اس سے بالخصوص آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور انتظامیہ جس کی قیا دت وزیراعظم آزاد کشمیر کر رہے ہیں مزید مضبوط اور مستحکم اور با اختیار ہو گی ۔ صدر گرامی نے کہا کہ تیرہویں ترمیم کا لب لبا ب یہ تھا کہ آزاد حکومت اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کی شکل میں دو متوازی انتظامی و مالی اتھارٹیز کے مسئلے کو حل کیا جائے ۔

مزید خبریں