پاکستان تحریک انصاف نے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے، راجہ خرم نواز

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے، منصوبہ کے تحت حکومت پانچ سالوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے 20 نئے سیاحتی پوائنٹ متعارف کرائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے، منصوبہ کے تحت حکومت پانچ سالوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے 20 نئے سیاحتی پوائنٹ متعارف کرائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام گیسٹ ہاﺅسز کو عوام کیلئے کھول دے گی، تحریک انصاف نے اپنے منشور 2018ءمیں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے منشور کا حصہ بنایا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاحوں کو پورے ملک اور صوبوں میں رہائش اور ٹرانسپورٹ سروس کی 5 سٹار سہولیات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت میں ترقی اور روزگار کیلئے ایس ایم ای کے ذریعے کاروباری حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف منشور کے مطابق سیاحتی ویزوں کا عمل خاص طور پر سیاحتی گروپوں کیلئے بہتر بنایا جائے گا جو ایک قابل اطمینان اقدام ہے۔

مزید خبریں