کامرہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر ا لملک نے پیر کو پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پرپاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی …
وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر ا لملک کا پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

مزید خبریں
کامرہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر ا لملک نے پیر کو پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پرپاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابلِ ستائش ہے۔ وزیر اعظم کو پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیس کامرہ کے مختلف منصوبوں خصوصاً ملٹی رول لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی ملکی سطح پر پیداوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پی اے سی کامرہ کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان ایک جدید لڑاکا طیارہ بنانے کی اہلیت حاصل کر چکا ہے تاکہ اس کی دفاعی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ بعد ازاں وزیراعظم نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیس کامرہ کی مختلف فیکٹریزکا دورہ کیا۔ قبل ازیں ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور چئیر مین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل احمرشہزاد نے ان کا استقبال کیا۔








