چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا لاہور کا دورہ، ڈی جی نیب نے مقدمات پر بریفنگ دی

لاہور۔6 اگست(اے پی پی )قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئر مین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات اور سپریم کورٹ کی طرف سے نیب لاہور کو ریفر کئے گئے مقدمات کی تفصیلی بریفنگ دی، جن میں پنجاب پبلک سیکٹر میں کام کرنیوالی56 کمپنیز کیس میں مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے علاوہ …

لاہور۔6 اگست(اے پی پی )قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئر مین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات اور سپریم کورٹ کی طرف سے نیب لاہور کو ریفر کئے گئے مقدمات کی تفصیلی بریفنگ دی، جن میں پنجاب پبلک سیکٹر میں کام کرنیوالی56 کمپنیز کیس میں مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کمپنیز کے چیف ایگزیکٹوز کو دی گئی تنخواہوں اور مراعات کا جائزہ لینے،عثمان سعید وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان مال روڈ برانچ میں مبینہ بدعنوانی، ایز گارڈ نائن اور ایگری ٹیک لمیٹڈ کمپنی کے خلاف انکوائری ،حماد ارشد، گلو بیکو اور ڈی ایچ اے سٹی لاہور کے خلاف انویسٹی گیشن، خیابان امین ہاﺅسنگ سوسائٹی لاہور میں مبینہ طور پر عوام کو بڑے پیمانے پر فراڈ اور دھوکہ دہی، ای او بی آئی اور بینک آف پنجاب کے افسران اور دیگر کیخلاف شیئرز کی خریدوفروخت میں مبینہ طور پر3 ارب روپے کا نقصان شامل ہیں۔

مزید خبریں