سعودی مجالمہ ویزہ سے وزارت مذہبی امور کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے عوام الناس پر واضح کیا ہے کہ سعودی مجالمہ ویزہ سے وزارت مذہبی امور کا کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے اس سلسلے میں وزارت سے رجوع نہ کیا جائے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بہت سے لوگ مجالمہ ویزے کے حصول کیلئے وزارت مذہبی امور سے رابطہ کر رہے ہیں حالانکہ اس کا اختیار کلی …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے عوام الناس پر واضح کیا ہے کہ سعودی مجالمہ ویزہ سے وزارت مذہبی امور کا کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے اس سلسلے میں وزارت سے رجوع نہ کیا جائے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بہت سے لوگ مجالمہ ویزے کے حصول کیلئے وزارت مذہبی امور سے رابطہ کر رہے ہیں حالانکہ اس کا اختیار کلی طور پر سعودی عرب کے سفارت خانے کے پاس ہے اس لئے وزارت مذہبی امور سے اس سلسلے میں رجوع نہ کیا جائے۔

مزید خبریں