اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ کم و بیش 20 حلقوں کے نتائج انتظامی یا عدالتی وجوہات کی بناءپر روکے جانا انتہائی نامناسب ہے، …
ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر اظہار تشویش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو پی ٹی آئی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ کم و بیش 20 حلقوں کے نتائج انتظامی یا عدالتی وجوہات کی بناءپر روکے جانا انتہائی نامناسب ہے، 48 حلقوں میں پہلے ہی ری کاﺅنٹنگ کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انتخابی نتائج میں اس قسم کے تعطل سے انتقال اقتدار مو¿خر ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ پہلے ہی وضاحت کر چکی ہے کہ ری کاﺅنٹنگ کن وجوہات کی بناءپر ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ وہ اس نامناسب تعطل کا نو ٹس لیں، انتخابی جمہوری عمل میں کسی بھی قسم کی ناجائز تاخیر ازحد نقصان دہ ہے۔








